13

‏وزیراعظم کا کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج میں کوئلہ کان حادثہ میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار

‏
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج میں کوئلہ کان حادثہ میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ مزدوروں کے لیے امدادی کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ ادارے امدادی کاروائیوں کو موثر اور مستعد انداز میں جاری رکھیں اور تمام زخمیوں کے بروقت علاج کیلئےخصوصی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ محنت کش ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، کوئلہ کی کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کے تحفظ کیلئےمستقل حفاظتی اقدامات کیے جائیں ۔محمد شہبازشریف نے کہ کہا کہ جاں بحق افراد کی مغفرت اور لواحقین کے صبر جمیل کیلئے دعاگو ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں