کوئٹہ (یو این اے)کوئٹہ تھانہ منظور شہید کی حدود مشرقی بائی پاس، ملاخیل اسٹاپ کے قریب نامعلوم چور دن دیہاڑے ایک موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو تقریبا ملاخیل اسٹاپ پر واقع شراکٹ ٹریڈرز کے سامنے عبداللہ نامی شہری کی کھڑی موٹر سائیکل نامعلوم ملزم باآسانی لے اڑا۔ذرائع کے مطابق واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے، جس میں ملزم کو بے خوف انداز میں موٹر سائیکل کے قریب آتے، اسے اسٹارٹ کرتے اور موقع سے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔متاثرہ شہری نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی فوری شناخت کرکے اسے گرفتار کیا جائے اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کی جائے۔
19
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل