بلوچستان کی سیاست میں ایک بہت بڑی ہلچل سامنے آئی ہے جہاں صوبائی کابینہ کے اہم رکن اور وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (PHE) سردار عبدالرحمن کھیتران کو ان کے عہدے سے برطرف کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، حکومت نے سردار عبدالرحمن کھیتران کو صوبائی کابینہ سے فارغ کرنے کی باقاعدہ سمری گورنر بلوچستان کو ارسال کر دی ہے۔ گورنر بلوچستان کی جانب سے اس سمری پر دستخط اور باقاعدہ منظوری کے فوراً بعد سردار کھیتران کی برطرفی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔