متفق درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عالمی منڈی میں تیل سستا جبکہ پاکستان میں پیٹرول تقریباً 300 روپے فی لیٹر ہے، خام تیل 70 ڈالر فی بیرل ہے، پاکستان میں پیٹرول کی قیمت عالمی معیار سے بہت زیادہ ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرول کی قیمت 170 سے 190 روپے اور ڈیزل کی 180 سے 200 روپے فی لیٹر ہونی چاہئے، پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی کا نفاذ عوامی استحصال ہے۔
استدعا کی گئی کہ قیمتوں کا تعین شفاف، قانونی اور آئینی اصولوں کے مطابق کیا جائے، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے دباؤ پر عوام کو عالمی قیمتوں میں کمی کے فائدے سے نہیں روکا جاسکتا۔