
کراچی: بن قاسم لنک روڈ فلک ناز سوسائٹی میں گھر سے دو خواتین اور دو بچیوں سمیت 5 افراد کی لاشیں ملیں ، جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی ان کی دو کمسن بچیاں اور شوہر کی بہن شامل ہے ، میاں بیوی فائرنگ سے جبکہ دونوں کمسن بچیاں اور ایک خاتون زہریلی چیز کھانے سے جاں بحق ہوئے تھے۔
پولیس کے مطابق متوفی شاہ زیب نے خود اور بیوی کو گولی مارکر خود، کشی کی ۔ شاہ زیب نے خود موت کو گلے لگانے سے پہلے اپنی 20 سال کی بہن شمائلہ سمیت دو بچیوں کو زہر دیا۔