کوئٹہ،حکومت بلوچستان نے تمام اضلاع میں یوریا سمیت مخصوص کھادوں کی ترسیل روک دی
کوئٹہ،امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پابندی نافذ کی گئی، اعلامیہ
کوئٹہ،یوریا، امونیم نائٹریٹ اور دیگر نائٹروجینیس کھادوں کی فروخت و خریداری معطل
کوئٹہ،کھادوں کے ممکنہ تخریبی استعمال کی روک تھام کے لیے فیصلہ کیا گیا، اعلامیہ
کوئٹہ،فروخت، سپلائی اور تقسیم فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری
کوئٹہ،تمام موجودہ اسٹاک کا مکمل ریکارڈ اور انوینٹری برقرار رکھنا لازم قرار
کوئٹہ،پابندی کے بعد کھادوں کی فروخت و تقسیم کے لیے ایس او پیز مرتب کیے جائیں گے
کوئٹہ،حکومت بلوچستان کی جانب سے آئندہ لائحہ عمل تحریری طور پر جاری کیا جائے گا۔۔۔