1

بلوچستان میں سات روزہ انسداد پولیو مہم شروع

Jul 14, 2026

 کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان میں سات روزہ انسداد پولیو مہم پیر سے شروع ہوگئی۔ایمر جنسی آپریشن سینٹر کے مطابق خصوصی پولیو مہم صوبے کے142 ہائی رسک یونین کونسلز شروع کی گئی ہے، ہائی رسک علاقوں میں 7 لاکھ 30 ہزار 670 بچوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر ہے۔کوآرڈینیٹر ای او سی انعام الحق نے بتایا کہ مہم میں کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ، چمن اور برشور میں بچوں کو ویکسین دی جائےگی، انسداد پولیو مہم میں 2 ہزار 700 پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائیں گی۔ای او سی نے ہائی رسک علاقوں کے ماحولیات میں پولیو وائرس موجود ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے والدین سے ہر بچے کو لازمی ویکسین دلوانے کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں