2

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی

ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل بھی 1.22 فیصد سستا ہوگیا جس کے بعد اس کی قیمت 81.60 ڈالر فی بیرل پر آگئی
کفیل احمد
July 28, 2026
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی
امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں عارضی وقفے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی جو رواں سال 8 اپریل کے بعد ایک روز میں سب سے بڑی گراوٹ قرار دی جا رہی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں مزید 1.29 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 87.22 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

اسی طرح ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل بھی 1.22 فیصد سستا ہوگیا جس کے بعد اس کی قیمت 81.60 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں