2

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس اور اسپین کے درمیان پہلا سیمی فائنل آج کھیلا جائے گا

Jul 14, 2026 |

بین الاقوامیکھیلاہم خبریںہیڈلاینز

فیفا ورلڈ کپ 2026 فیصلہ کن مرحلے میں داخل ، ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل اسپین اور فرانس کے درمیان ڈیلاس اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گاجو پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بجے شروع ہوگا۔ خطرناک ترین فرنچ اٹیک کا ناقابل تسخیر سپینش دفاع سے مقابلہ ہوگا۔   سپین کا دفاع پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل تسخیررہا اور اس کیخلاف اب تک صرف ایک ہی گول بنا ہے،حالیہ ایونٹ میں اسے کوئی شکست نہیں ہوئی البتہ کیپ ورڈے کے خلاف میچ بغیرکسی گول کے ڈراہوگیا تھا۔  فرنچ ٹیم نے گزشتہ 7 میں سے 4 ورلڈ کپس کے فائنل تک رسائی حاصل کی، فرانس کو کلیان ایمباپے سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں، جو رواں ورلڈ کپ کے مشترکہ ٹاپ اسکورر ہیں اور عالمی کپ کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی بن چکے ہیں جبکہ لامین یامال سپینش امیدوں کے محور ہوں گے۔ دوسرے سیمی فائنل میں ارجنٹینا اور انگلینڈ کی ٹیمیں بدھ کی رات 12 بجے ٹکرائیں گی، فیفا ورلڈ کپ کا سنسنی خیز فائنل 20 جولائی کو کھیلا جائے گا۔                  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں