پاکستان پیپلز پارٹی نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ویب ڈیسک July 28, 2026 میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ نے 9 نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے میدان مارلیا مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا، 13 حلقوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے ہیں جس کے مطابق مسلم لیگ ن نے 9 نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے میدان مارلیا جبکہ پیپلزپارٹی 4 سیٹوں پر کامیاب رہی۔ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے میرپور، کوٹلی اور بھمبر کے تمام 13 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج موصول ہوگئے ہیں جن میں مسلم لیگ (ن) 9 جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ حلقہ ایل اے 1 میرپور 1کے تمام 139 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے اظہر صادق 15427 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، پیپلزپارٹی کے محمد افسر شاہد 9832 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ حلقہ ایل اے 2 میرپور 2 کے تمام 149 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آگیا اور یہاں پیپلز پارٹی کے قاسم مجید نے 12904 ووٹ لے کر میدان مارلیا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے عظیم بخش چوہدری 8182 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ حلقہ ایل اے 3 میرپور 3 کے تمام 161 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چودھری یاسر سلطان 11676 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے چودھری محمد سعید 9832 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ حلقہ ایل اے 4 میرپور 4 کے تمام 162 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج موصول ہو گئے ہیں جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چودھری رخسار احمد 20172 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چودھری صہیب ارشد 13865 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ حلقہ ایل اے 5 بھمبر 1 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے مطابق مسلم لیگ (ن) کے وقار احمد نور 29875 لے کر کامیاب ہوگے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چودھری پرویز اشرف 29143 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ حلقہ ایل اے 6 بھمبر 2 کے 195 پولنگ اسٹیشنز میں سے 100 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد رزاق جیت گئے ہیں۔ حلقہ ایل اے 7 بھمبر 3 کے تمام 237 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج موصول ہو گئے ہیں جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چودھری طارق فاروق 35490 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ آزاد امیدوار چودھری انوار الحق 25100 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ حلقہ ایل اے 8 کوٹلی 1 کے تمام 155 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج موصول ہو گئے جس کے مطابق پیپلزپارٹی کے ظفر اقبال ملک 19535 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ملک محمد نواز خان 11966 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہے۔ حلقہ ایل اے 9 کوٹلی 2 کے تمام 178 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے اور یہاں سے مسلم لیگ (ن) کے عمیر نعیم ووٹ 31080 لے کر جیت گئے جبکہ پیپلز پارٹی کے جاوید اقبال بڈھانوی 28509 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ حلقہ ایل اے 10 کوٹلی 3 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے چودھری محمد یاسین 12421ووٹ لے کر کامیاب جبکہ مسلم لیگ (ن) کے فتح محمود الحسن 9063ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ حلقہ ایل اے 11 کوٹلی 4 کے تمام 206 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد آصف 26190 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، پیپلزپارٹی کے چودھری محمد اخلاق 21751 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ حلقہ ایل اے 12 کوٹلی 5 کے تمام 207 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج سامنے آگئے جس کے مطابق ن لیگ کے محمد ریاست خان 35168 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلزپارٹی کے چودھری محمد یاسین 30320 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ حلقہ ایل اے 13 کوٹلی 6 کے تمام 193 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے راجہ ایاز احمد خان 21 ہزار 856 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے استحکام پاکستان پارٹی کے نثار انصار ابدالی 15 ہزار 859 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔ الیکشن حکام کے مطابق حتمی نتائج ریٹرننگ افسران کی جانب سے جاری کیے جائیں گے۔ خیال رہے کہ میرپور ڈویژن میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 437 ہے جن میں 7 لاکھ 24 ہزار 811 مرد اور 6 لاکھ 75 ہزار 626 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ پہلے مرحلے کے انتخابات کے لیے 2 ہزار 316 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے جن میں 1 ہزار 241 کو انتہائی حساس اور 724 کو حساس قرار دیا گیا تھا۔ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے میرپور ڈویژن میں 18 ہزار 560 سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے تھے جب کہ پاک فوج کے 2 ہزار 100 جوان بھی انتخابی عمل کے دوران سیکیورٹی کے فرائض انجام دیتے رہے۔
3
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل