لاہور (آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے وزیر تعلیم رانا سکندر کوہر ہفتے ایک اسکول میں خود کلاس لینے کی ہدایت کردی۔پیف اساتذہ کی تنخواہوں کیلئے ڈیجیٹل پیمنٹ لازمی قرار ،ایک لاکھ سے زائد اکاؤنٹس کھولنے کا فیصلہ ،مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، ٹیوشن سینٹر ز کی رجسٹریشن کیلئے تجاویز طلب کرلیں ۔انہوں نے پرائیویٹ اسکولوں کی رجسٹریشن کے ڈیجیٹل میکانزم کاجائزہ لیا، پنجاب بھر میں ٹیوشن سینٹر کی رجسٹریشن کیلیے تجاویز طلب کرلیں۔وزیر اعلی پنجاب نے ٹیوشن سینٹر کی ڈیجیٹل میپنگ کیلئے طریقے کار وضع کرنے کی ہدایت کی، سرکاری اسکولوں میں دو سال چار ماہ میں 43لاکھ طلبہ کی انرولمنٹ کا ہدف پورا ہوگیا ۔
1
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل