1

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں جرائم میں ملوث افغان شہریوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز

Jun 23, 2026 |

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مختلف جرائم میں ملوث غیرقانونی مقیم افغان مہاجرین میزبان ممالک کیلئے سکیورٹی اور انتظامی چیلنج بننے لگے ، ترکیہ اور جرمنی نے قتل، منشیات اورانسانی سمگلنگ سمیت دیگر جرائم میں ملوث افغان شہریوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا۔ترک جریدہ اور افغانستان میڈیا کے مطابق ترک سکیورٹی فورسز نے صوبہ آغدیر میں کارروائی کرتے ہوئے 5 انسانی سمگلرز اور 11 غیر قانونی افغان مہاجرین کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔رپورٹ کے مطابق11 غیر قانونی افغان مہاجرین کو ملک بدر کرنے کیلئے ڈی پورٹیشن مراکز اور 5 کو پراسیکیوٹر کے دفتر منتقل کردیا گیا، افغان میڈیا کے مطابق رواں سال کے پہلے 5 ماہ میں ترکیہ سے 16 ہزار 436 افغان مہاجرین کوگرفتار کیا جاچکا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق جرمنی جرائم کے مرتکب افغان شہریوں کے لیے ملک بدری کی پروازوں میں نمایاں طور پر اضافہ کرنے جارہا ہے۔جرمن وزیرداخلہ کے مطابق حال ہی میں جرمنی نے سنگین جرائم میں سزایافتہ 32 افغان شہریوں کو افغانستان واپس بھیجا، مزید 100 افغانوں کو جلد ملک بدرکیا جائے گا جبکہ عالمی سطح پر غیر قانونی افغان باشندوں کی گرفتاریاں اور ملک بدری، دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے موقف کی تائید کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں