1

تیل کی قیمتوں میں خاطرخواہ کمی کا آج اعلان کیا جائے گا،وزیراعظم

جنگ بندی کے بعدعالمی تیل کی قیمتیں نیچےآرہی ہیں،وزیراعظم 

Jun 19, 2026

Prime Minister of Pakistan

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں خاطرخواہ کمی کا آج اعلان کیاجائےگا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ جنگ چھڑنے کے بعد تیل کی عالمی قیمتوں کوآگ لگ گئی، تیل کی قیمتوں میں خاطرخواہ کمی کا آج اعلان کیا جائے گا۔

عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں۔ پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 42 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر ایکس ریفائنری قیمت میں 18 روپے 18 پیسے کمی ہوئی ہے۔ پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 245 روپے 16 پیسے سے 226 روپے 98 پیسےہو گئی۔ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 36 روپے 16 پیسے کمی سے 268 روپے فی لیٹر ہوگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں