1

پاکستان اسٹاک ایکسچینج , سرمایہ کاروں نے اربوں روپے گنوا دئیے

Jul 08, 2026 |

کاروباراہم خبریںہیڈلاینز

عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی کشیدگی اور امریکا کی جانب سے ایران پر فضائی حملوں کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز شدید دباؤ دیکھا گیا۔ سرمایہ کاروں میں بے یقینی بڑھنے کے باعث مارکیٹ میں بڑے پیمانے پر فروخت کا رجحان رہا .جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 4 ہزار 600 سے زائد پوائنٹس نیچے آگیا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای-100 انڈیکس 181,629.36 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جو گزشتہ بندش کے مقابلے میں 4,626.19 پوائنٹس یا 2.48 فیصد کمی کو ظاہر کرتا ہے۔مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ تقریباً تمام بڑے شعبوں میں نظر آیا۔آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکوں، فرٹیلائزر کمپنیوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اور بجلی پیدا کرنے والے اداروں کے شیئرز میں نمایاں گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔ مارکیٹ کے بڑے وزن رکھنے والے کئی اہم حصص، جن میں حبکو، ماری، او جی ڈی سی، یو بی ایل اور پی پی ایل شامل ہیں، منفی زون میں کاروبار کرتے رہے۔

اس سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز بھی کاروبار کا اختتام مندی کے ساتھ ہوا تھا۔ سرمایہ کاروں نے منافع حاصل کرنے کے لیے شیئرز فروخت کیے کیونکہ کے ایس ای-100 انڈیکس دورانِ کاروبار اپنی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گیا تھا .تاہم آنے والے مالیاتی نتائج میں کمپنیوں کی بہتر کارکردگی کی توقعات نے مارکیٹ کے اعتماد کو کچھ سہارا دیا اور گراوٹ کو محدود رکھنے میں مدد دی۔منگل کو بینچ مارک انڈیکس 186,255.55 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جو 1,199.14 پوائنٹس یا 0.64 فیصد کمی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں