Jun 30, 2026 |
کھیل, اہم خبریں, قومی, ہیڈلاینز
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈپارٹمنٹس نے سالانہ فیس پر اعتراض اٹھادیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا ڈپارٹمنٹل کرکٹ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں ڈپارٹمنٹس نے سالانہ فیس ڈیڑھ کروڑ روپے کرنے پراعتراض اٹھا دیا اور کہا کہ تمام اخراجات خود برداشت کرتے ہیں لہٰذا فیس بڑھانا زیادتی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈپارٹمنٹس کے شدید تحفظات کے بعد معاملے کا از سر نو جائزہ لینے کا کہہ دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دیکھتے ہیں کہ اخراجات کیسےکم کیے جا سکتے ہیں ، پھر فیس کامعاملہ دیکھا جائے گا۔
سیاحتی گائیڈ پاکستان
https://www.facebook.com/v18.0/plugins/comments.php?app_id=284131311685967&channel=https%3A%2F%2Fstaticxx.facebook.com%2Fx%2Fconnect%2Fxd_arbiter%2F%3Fversion%3D46%23cb%3Df8135f5dbafbcc087%26domain%3Dwww.nawaiwaqt.com.pk%26is_canvas%3Dfalse%26origin%3Dhttps%253A%252F%252Fwww.nawaiwaqt.com.pk%252Ffeb275020f7b24593%26relation%3Dparent.parent&container_width=919&height=100&href=https%3A%2F%2Fwww.nawaiwaqt.com.pk%2F30-Jun-2026%2F2006247&locale=ur_PK&numposts=5&sdk=joey&version=v18.0&width=